الحاج غلام حیدربیگہ مرحوم کی پانچویں برسی کی تقریب
ایصال ثواب اور گرینڈافطار ڈنرکااہتمام
5ویں برسی کے موقع پرپاکستان اور زمبابوے میں خصوصی دعائیہ تقاریب کااہتمام
زمبابوے(اردوویکلی)::ضلع گجرات اور یواے ای کی معروف سماجی ،کاروباری وروحانی شخصیت الحاج چوہدری غلام حیدربیگہ مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر پاکستان کے علاوہ ہرارے میں مقیم مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے مینجنگ ڈائریکٹرحنزلہ منرلزریسورسززمبابوے چوہدری افتخار احمدبیگہ نے اپنے والد الحاج چوہدری غلام حیدربیگہ (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے ہرارے میں ایک معروف فائیواسٹارہوٹل میں خصوصی دعائیہ تقریب اور افطادڈنر تقریب کااہتمام کیابرسی اور افطار ڈنر کی تقریب میں زمبابوے میں پاکستان کے سفیر مسٹر فریز حسن بریگیڈیئر مسٹر منظر، ڈیفنس اتاشی ائیرکموڈور مسٹر آصف،چیئرمین پاکستان کمیونٹی زمبابوےچوہدری طارق گجر، رانا محمد اکبر، رانا محمد اکرم، رانا محمد جاوید، رانا عبدالستار، مسٹر آزاد، مسٹر جامی مسٹر مظہر، میاں محمد سہیل، مسٹر محمد لقمان، مسٹر تصدق بٹ، مسٹر مصدق بٹ، شیخ محمد عثمان، شیخ محمد آصف، شیخ محمد شہزاد، شیخ محمد عدنان، شیخ عبدالمنان ص، شیخ محمد رضوان، سیٹھ نوید احمد رؤف مکاتی، محمد افضل کھوکھر، چوہدری ابوبکر گجر، چوہدری حیدر گجر، ہارون، احسن، ڈاکٹر مبشر، شیخ قمر، مسٹر ناصر، مسٹر فیصل، بھڈیلہ گروپ، چوہدری حنظلہ گجر، چوہدری طلحہ گجر، چوہدری حمدان گجر، مسٹر گڈو، مسٹر عرفان، مسٹر ہاس ہام، مسٹر رفیع، مسٹر ساجد، مسٹر علی، مسٹر عبدالرحمان سمیت ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرمرحوم الحاج غلام حیدربیگہ کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعاکی گئی۔چوہدری افتخاراحمدبیگہ نے اپنے صاحبزادوں چوہدری حنزلہ افتخارگجر،چوہدری طلحہ افتخارگجر اور چوہدری حمدان افتخارگجرکے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے معززمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور تشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔یادرہے حاجی چوہدری غلام حیدربیگہ نے اپنی حیات میں بیشماردینی فلاحی ورفاہی خدمات انجام دیں اور دین اسلام کی سربلندی اور فروغ کے لیئے اپنے گاوں بیگہ بانیاں میں مسجدکے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت مدرسہ بھی قائم کیاجہاں سینکڑوں بچے اور بچیاں دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔