سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے عید الفطر کے موقع پر اجتماعی نماز پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اجتماعی نماز کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے جامعہ مسجد سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی اور سیاسی پابندیوں کا نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی
انہوں نے اعلان کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔