آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ، بلے بازوں میں بابر اعظم کی حکمرانی

65

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی حکمرانی ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے سب سے زیادہ 902 رنز بنارکھے ہیں۔

ان کے بعد آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 791 اور ہیری ٹیکٹر 631 رنز بناکر بالترتیب  دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بنگلادیش کے تمیم اقبال 624 رنز بناکر چوتھے اور پاکستان کے امام الحق 598 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان 60 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

بنگلادیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }