انڈین پریمئیر لیگ میں بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی کا بڑا سنگ میل عبور کیا۔
جسپریت بمراہ اس وقت ہندوستانی کرکٹ کے بہترین بالرز میں سے ایک ہیں۔ ممبئی انڈینز کے تیز بالرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میں بھی پانچ وکٹ لیے ہیں۔
گزشتہ روز بمرا نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں ٹی 20 کا ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا۔ انہوں نے واشنگٹن سندر کی صرف ایک وکٹ لی۔
اس ایک وکٹ کے ساتھ جسپریت بمرا ٹی ٹوئنٹی میں 250 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی پیس بیٹری میں جسپریت بمرا کا اہم کردار ہے، وہ بھونیشور کمار، محمد شامی کے ساتھ بھارتی بالنگ اٹیک کا حصہ ہیں۔
لیکن انہوں نے 250 وکٹوں کے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے لئے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Advertisement
اب تک، چاربھارتی اسپنر روی چندرن اشون 274، یوزویندر چہل 271، پیوش چاولہ 270 اور امیت مشرا 262، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250 وکٹوں کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
بمراہ کے بعد بھونیشور کمار 223 وکٹوں کے ساتھ بھارتی فاسٹ بالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔