فیکٹری ملازم کی پھُرتی، ساتھی کو موت کے بے رحم پنجوں سے چھین لیا

103

چین کی ایک فیکٹری میں پیپر ری سائیکلنگ شریڈر مشین پر کام کرنے والے ایک ملازم نے اپنے ساتھی کو موت کے منہ سے نکال کر اس کی جان بچا لی۔ اس خوفناک واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے۔

یہ وڈیو فیکٹری میں لگے ایک مانیٹرنگ کیمرے کے باعث محفوظ ہو گئی تھی جس میں ایک فیکٹری ملازم کے موت کے منہ میں جاتے ہوئے بال بال بچ جانے کا منظر واضح ہے۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملازم کاغذ ری سائیکلنگ شریڈر مشین کے سامنے کام کر رہے ہیں جہاں کاغذ کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ دونوں ملازم کاغذ مشین میں ڈال رہے تھے کہ اس دوران کاغذ کے ڈھیر پر کھڑے ایک ملازم کو مشین نے اچانک کاغذ کے ساتھ ہی کھینچ لیا۔

اس دوران اس کے ساتھی کو بروقت صورتحال کا ادراک ہو گیا جس نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا تاہم مشین اتنی طاقتور تھی کہ وہ دونوں ہی اس کے اندر جانے لگے تب ہی بچانے والے ملازم نے عین وقت پر مشین کا پاور بٹن آف کر دیا۔

Advertisement

اس وقت تک شور سن کر ایک اور ملازم بھی بھاگتا ہوا وہاں پہنچا اور اس نے دونوں ملازمین کو مشین سے باہر نکلنے میں مدد دی۔ اس واقعے میں مشین میں آنے والا ورکر معمولی زخمی ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }