چوبیس فروری کو روسی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان ذاتی طور پر اور ویڈیو لنک کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں تنازع کے خاتمے کے لیے اٹلی کے وضع کردہ امن منصوبے پر غور کر رہا ہے۔
اس تناظر میں روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو کا صحافیوں سے دوران گفتگو کہنا تھا کہ ہمیں یہ حال ہی میں موصول ہوا ہے اور ہم اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے فی الحال منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ روس بعد میں اس پر تبصرہ کرے گا۔
واضح رہے، روس کے سرکردہ مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہے لیکن اب بال کیف کے کورٹ میں ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ مذاکرات کو منجمد کرنا اور ہر چیز کو موقوف کرنا ہمارا اقدام نہیں ہے۔
Advertisement
یاد رہے، چوبیس فروری کو روسی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان ذاتی طور پر اور ویڈیو لنک کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔ یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ نے مارچ میں ترکی میں ملاقات کی جو بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ بعد ازاں، استنبول میں بھی وفود کے مابین ہونے والی ملاقات ٹھوس نتائج لانے میں ناکام رہی۔