بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا

47

بنگلا دیشی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں یک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلا دیش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی آدھی ٹیم صرف 24 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

تاہم لٹن داس اور مشفق الرحیم نے چھٹی وکٹ کے لیے 253 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے دن کے اختتام تک اسکور 277 رنز تک پہنچادیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب 25 یا اس سے کم رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد چھٹی وکٹ پر 86 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ہو۔

اس سے قبل 25 یا اس کم رنز پہ 5 وکٹیں گرنے کے بعد چھٹی وکٹ پر سب سے بڑی (86 رنز) شراکت  پاکستان کے والس ماتھیاز اور شجاع الدین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1959 میں قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ لٹن داس 135 اور مشق الرحیم 115 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }