پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو اپنے فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیم جعفر نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ پلان کے مطابق ہوا سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا، جس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ ہمارا فاسٹ باؤلنگ ڈپارٹمنٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی تیز گیند بازی پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سیریز میں اسپنرز نے اچھا مظاہرہ کیا۔
سلیم جعفر نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں مقابلہ بڑھ گیا ہے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت ہمارے لیے اہم ہے۔
Advertisement
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ رمیز بھائی کے ساتھ سب ٹھیک ہے، کوئی اختلاف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے، جو یکم، تین اور پانچ جون کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔