سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

63

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ انہیں خدمات کے عوض ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں ستارہ پاکستان سے نوازا جارہا ہے۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جی ہاں یہ میں ہوں جسے ستارہ پاکستان سے نوازا جارہا ہے جو کہ میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔

ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات سر انجام دینے پر ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازنے پر شائقین کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ انہیں مبارک باد بھی پیش کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 مئی کو ڈیرن سیمی نے ایک مختصر ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں انہیں قیمض شلوار پہنے گھر سے نکل کر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ’اندازہ لگائیں آج میں کیا حاصل کرنے جارہا ہوں‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }