فخر زمان نے  آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کیپ حاصل کرلی

116

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے اپنی آئی سی سی  ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کیپ حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان کو 2021 میں ان کی شاندار  کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے چھ میچوں میں 60.83 کی اوسط سے دو سنچریوں کے ساتھ 365 رنز بنائے۔

فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی آئندہ ہوم سیریز کے لیے ٹریننگ کر رہا ہے جس کا آغاز 8 جون کو پہلے ون ڈے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8،10 اور 12 جون کو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }