ملتان میں شدید گرمی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آج کا پریکٹس سیشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں آج آرام کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بابر اعظم اور خوشدل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 155 رنز پر سمٹ گئی تھی۔
Advertisement
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔