میں نے اپنے اسٹرائک ریٹ پر کام کیا اور بہتری نظر آرہی ہے،امام الحق

54

اپنے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتےپ ہوئےپاکستان  ٹیم کے اوپنر امام  الحق نے کہا کہ انہوں نے اس پر کام کیا ہے اور بہتری نظر آرہی ہے۔

امام  الحق نے کہا کہ 2019 کے بعد میرے اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں بہت سی باتیں ہوئیں، میں نے اس پر کام کیا ہے اور اس میں بہتری آئی ہے ہر چیز میں وقت لگتا ہے اور ایک بار جب ہم باقاعدہ ون ڈے میچ کھیلتے ہیں تو بہتر کرنے کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کے لیے ون ڈے  کرکٹ کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جب بھی ہم میدان میں قدم رکھتے ہیں تو ہم اپنی پوری  کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے موقع دینا ہوگا کہ وہ خود کو ثابت کریں ہم عام طور پر تین یا چار خراب کھیلوں کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ جاتے ہیں۔

ملتان میں کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امام نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک جذباتی تجربہ تھا کیونکہ وہ یہاں پیدا ہوئے تھے۔

Advertisement

امام  الحق نےمزید کہا کہ میں بہت چھوٹی عمر میں لاہور شفٹ ہو گیا تھا، لیکن جس طرح ملتان کے ہجوم نے میرا استقبال کیا وہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا جس میں امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }