15 ہزار روسی کروڑ پتی ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہیں، برطانوی حکومت کا دعویٰ

50

برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزاروں روسی کروڑ پتی افراد اپنا ملک چھوڑنے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی حکومت کے مطابق 15 ہزار کروڑ پتی روسی شہری یوکرین کے خلاف جنگ کے اقتصادی اثرات کے باعث روس چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دارالحکومت لندن میں برطانوی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ روس کے ہمسایہ ملک یوکرین پر فوجی حملے کے بعد روسی امراء کی بیرون ملک منتقلی کا رجحان بھی اب تک جاری ہے۔ ان امراء میں بہت بڑی بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں اور روسی اشرافیہ کا وہ بہت بااثر سماجی طبقہ بھی جو گزشتہ برسوں میں انتہائی امیر ہو چکا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق روسی کروڑ پتی شہریوں کی بیرون ملک روانگی روس یوکرین جنگ کا وہ بالواسطہ نتیجہ ہے جو طویل مدتی بنیادوں پر ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق ترک وطن کی درخواستوں سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ تقریباً 15 ہزار روسی کروڑ پتی شہری ملک سے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Advertisement

روس سے جو ہزارہا امراء بیرون ملک منتقلی کی کوشش کر رہے ہیں انہیں اس فیصلے پر صرف موجودہ روس یوکرین جنگ نے ہی مجبور نہیں کیا بلکہ اس میں مغربی ممالک کی طرف سے روس کے خلاف عائد کردہ ان تجارتی پابندیوں کا بھی بڑا عمل دخل ہے جو مستقبل میں جنگ کے اقتصادی اثرات کے ساتھ مل کر روسی معیشت کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دیں گی۔

یہی وجہ ہے کہ روس کو ایک طرف اگر یوکرین کے خلاف جنگ کے شدید اثرات کا ابھی سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف مستقبل میں روسی معیشت کے لیے اسی جنگ اور مغربی پابندیوں کے طویل مدتی اثرات سے بچنا بھی ممکن نہیں رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }