شعیب ملک کے تین سالہ صاحبزادے نے گریجویشن مکمل کرلی

67

شعیب ملک کے تین سالہ صاحبزادے نے گریجویشن مکمل کرلی

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے تین سالہ صاحبزادے ازہان نے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے تین سالہ صاحبزادے ازہان نے گریجویشن مکمل کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Advertisement

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنی نرسری سے گریجویشن کرلیا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’تم بہت تیزی سے بڑے ہورہے ہو، اللہ تمھیں ہر چیز میں کامیاب کرے، میں ہمیشہ تمھارے ساتھ اور پیچھے کھڑا ہوں‘۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ان کے صاحبزادے گریجویشن کیپ اور اپنے کھلونوں کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کے پیچھے ایک بورڈ پر کلاس آف 2022 لکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی اپنی اسٹاگرام اسٹوری پر ازہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بیٹے کی نرسری کلاس کی گریجویشن ہوگئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ازہان کی والدہ ہونے پر فخر ہے اور میں بہت دکھی بھی ہوں کیونکہ برطانیہ میں ہونے کی وجہ سے میں اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکی۔

ثانیہ نے مزید لکھا کہ ماں ہونے کے ناطے اس پرمسرت موقع پر مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہیے تھا مگر میں شرکت نہ کرنے پر شرمندہ ہوں۔

انہوں نے اپنی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہے جس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010 کو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ازہان 30 اکتوبر 2018 کو پیدا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }