سری لنکا مالی بحران، سابق کھلاڑی بھی لوگوں کی خدمت کے لیے پہنچ گئے
سری لنکا کے سابق کرکٹر روشن ماہنامہ پیٹرول کی قطار میں کھڑے لوگوں کی خدمت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکا کے سابق کرکٹر روشن ماہنامہ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں پیٹرول کی قطار میں کھڑے لوگوں کی خدمت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کے بحران میں شدت، سری لنکا میں اسکولز و دفاتر کو تالے لگ گئے
روشن ماہنامہ نے کولمبو میں پیٹرول کے لیے کئی گھنٹوں سے قطار میں کھڑے لوگوں کو تھکن اور پیاس سے بچانے کے لیے بن اور چائے پیش کی۔
روشن ماہنامہ کا اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آج شام ہم نے کمیونٹی میل شیئر کی اور ٹیم کے ہمراہ پیٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑے لوگوں کا چائے اور بن پیش کیا ہے۔
Advertisement
We served tea and buns with the team from Community Meal Share this evening for the people at the petrol queues around Ward Place and Wijerama mawatha.
The queues are getting longer by the day and there will be many health risks to people staying in queues. pic.twitter.com/i0sdr2xptI— Roshan Mahanama (@Rosh_Maha) June 18, 2022
ان کا کہنا تھا قطاریں روز بروز لمبی ہوتی جارہی ہیں اور قطاروں میں کھڑے لوگوں کو صحت سے متعلق بہت سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں عوام سے اپیل کی کہ ’براہ کرم ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات اور کھانا ساتھ لائیں اور اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تو قریب ترین شخص سے رابطہ کریں یا پھر 1990 پر کال کرکے مدد طلب کریں‘۔
Please, look after each other in the fuel queues. Bring adequate fluid and food and if you’re not well please, reach out to the closest person next to you and ask for support or call 1990. We need to look after each other during these difficult times.
— Roshan Mahanama (@Rosh_Maha) June 18, 2022
واضح ہے کہ سری لنکا ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے جبکہ سری لنکا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 5 روز میں ملک میں ذخیرہ کیا گیا ایندھن ختم ہوجائے گا جس کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پیٹرول پمپس کا رخ کیا ہے۔