فرانسیسی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی کردار صالح عبدالسلام کو عمرقید کی سزا سنادی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نومبر2015 میں ہونے والے پیرس حملوں کے کیس میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم صالح عبداسلام کوعمرقید کی سزاسنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں نومبر 2015ء میں بیک وقت کئی مقامات پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں 130 افراد مارے گئے تھے اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، ان حملوں کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
13 نومبر 2015 کو پیرس کے بارز، ریسٹورنٹ، نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
Advertisement
واضح رہے کہ فرانس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا گیا تھا۔