جبل جیش (راس الخیمہ) پرنئے ریسٹورنٹ1484 کا افتتاح یکم اکتوبرکو ہوگا

جیس ایڈوینچرپیک ریستوران سطح سمندرسے 1484میٹرکی بلندی پرواقع ہے

109

ابوظہبی:(اردوویکلٰی)::  راک ہاسپٹیلٹی ہولڈنگ کے ذیلی ادارے راک ​​لیئیر نے یکم اکتوبر 2020 کو  1484 کے نام سے ہوٹلز وریسٹورنٹس کی معروف چین پورو ریسٹورنٹ کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔ جبل جیش ایڈوینچر کی چوٹی پر قائم اس ریستوران کا نام اس پہاڑی کی سطح سمندر سے1484 میٹر بلندی کی وجہ سے1484 رکھا گیا ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیاجارہا تھا۔ جیس ایڈونچر سینٹر کے ساتھ واقع ، 1484 ریستوان مہمانوں کو ہجر کے پہاڑوں کی چوٹیوں اور وادیوں کا شاندار نظارہ پیش کریگا۔ جیش ایڈونچر چوٹی کے اس  مقام سے چھت سے لیکرفرش تک شیشے کی کھڑکیوں سے آپ  قدرتی مناظر کاپرسکون نظارہ کرسکتے ہیں۔ یہ ریستوران پورو کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین منصوبہ ہے ، جس میں المرجان آئی لینڈ کے دو موجودہ ریستورانز اورجیش ویونگ ڈیک پارک کے ساتھ آزادانہ طور سے کھانے کا تصور دیا گیاہے ۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر راک ہاسپٹیلٹی ہولڈنگ، ایلیسن گری نیل کا کہنا ہے کہ جبل جیش راس الخیمہ کے معروف ترین مقامات میں سے ایک ہے ، جو سیاحوں کو یارگار لمحات پر مبنی مہم جوئی کے بھرپور مواقع پیش کرتا ہے ۔ جہاں سیاحوں کی تفریح کے لئے جیش ایڈونچر پیک میں جبل جیش فلائٹ ، جیش اسکائی پزلز(بھول بھلیاں) اور جیش اسکائی ٹور جیسے سنسنی خیز دلچسپ مقامات ہیں۔ اس تفریحی مقام پر ذاتی تحفظ اور حفظان صحت کے اعلی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی عالمی ادارہ صحت اوربیماریوں پر کنٹرول کے مراکز نے سفارش کی ہے اس کے ساتھ وفاقی حکومت کی ہدایات پر بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }