اتحادی ممالک کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائے گا، امریکی صدر جو بائیڈن

32

نیٹو ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد کسی بھی جارحانہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکا اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میڈرڈ سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحادی ممالک کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائے گا، کسی ایک پر حملے کا مطلب سب پر حملہ ہے۔ امریکا کی زیرقیادت نیٹو بالٹک ریاستوں اور پولینڈ کو مستقبل میں روسی حملے سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اتحادی ممالک کی مزید افواج مشرقی یورپ میں تعینات کی جائیں گی۔ امریکا یورپ میں پہلے سے موجود فوجیوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسپین کو مزید جنگی جہاز جبکہ رومانیہ اور بالٹک ریاستوں کو بھی دفاعی ساز و سامان فراہم کرے گا۔

نیٹو کے گزشتہ روز سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا میں مزید اتحادی فوجیوں کے علاوہ جنگی سازوسامان، ہتھیار اور گولہ بارود بھیجا جائے اور تیز ترین کمک کے حوالے سے نظام بھی ترتیب دیا جائے۔ اس فیصلے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پُرخطر مقامات پر مزید تین لاکھ سے زائد فوجی بھجوائے جائیں۔ اس سے قبل کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تقریباً 40 ہزار فوجی تعینات تھے۔

Advertisement

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ روسی صدر نے یوکرین پر حملہ کرکے دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا بحران پیدا کر دیا ہے جس کا نیٹو مضبوط جواب دے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا پولینڈ میں ایک نیا فوجی ہیڈکوارٹر بھی بنائے گا۔ پولینڈ کے صدر اندرزیج دودا نے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی ہیڈکوارٹر کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

خیال رہے روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے مسلسل لڑائی جاری ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کے ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }