ایران کا امریکا کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا انتباہ

57

ایران  نے امریکا کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا کہا ہے ۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق   ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا  ہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے کسی بھی غلطی کا سخت  اور موثر جواب  دیا جائے گا۔

ابراہیم رئیسی نے ایک  تقریر کے دوران کہا کہ  ایران کی عظیم قوم خطے میں کسی بھی عدم تحفظ یا بحران کو قبول نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ  واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی غلطی کا سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لیے آخری آپشن کے طور پر فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔

Advertisement

 صدر بائیڈن گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے جبکہ وہ جی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب بھی جائیں گے۔

واشنگٹن اور اسرائیل طویل عرصے سے ایران کی جوہری صلاحیتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے آرہے ہیں جبکہ   ایران کا اصرار ہے کہ اس کی کبھی بھی جوہری بم بنانے کی کوئی خواہش نہیں تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }