امریکہ، نووا ویکس کی تیار کردہ نئی کووڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری

65

امریکہ میں نووا ویکس نامی کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دو خوراکوں میں استعمال کرائی جانے والی ویکسین کی منظوری کا فیصلہ کیا۔ یہ منظوری ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے کہ جب امریکہ میں اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے لگ بھگ 77 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

واضح رہے، نووا ویکس ویکسین روایتی پروٹین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس سے پہلے ہیپاٹائٹس بی اور ایچ پی وی ویکسینز تیار کی گئی تھیں۔ویکسین فائزر اور موڈرنا کی ایم آر این اے ویکسینز سے مختلف ہے۔

کلینکل ٹرائلز میں یہ ویکسین، علامات والی بیماری سے بچانے کے لیے 90 فیصد مؤثر ثابت ہوئی تھی تاہم یہ ٹرائلز کورونا کے اومیکرون ویرئنٹ کے پھیلاؤ سے قبل ہوئے تھے۔اومیکرون قسم کے خلاف اس ویکسین کی افادیت کا ڈیٹا اب تک پیش نہیں کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی افادیت اومیکرون کے خلاف کم ہوسکتی ہے جیسا فائزر اور موڈرنا ویکسینز میں دیکھنے میں آیا تھا چونکہ یہ زندہ وائرس پر مبنی ویکسین نہیں تو یہ فریج کے عام درجہ حرارت میں رکھی جاسکتی ہے۔ ویکسین کے استعمال سے انجیکشن کے مقام پر سوجن، تھکاوٹ، سردرد اور بخار جیسے عارضی مضر اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ کچھ افراد کو دل کے ورم کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }