ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں

104

پاکستان کی مایہ ناز کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بڑی چوڑی کے ٹو سر کرلی، وہ کےٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

 کے ٹو دنیا کی دوسری 8 ہزار 611 میٹر کی بلند ترین چوٹی ہے، جسے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا، اس سے قبل انہوں نے 2013 میں ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔

ثمینہ بیگ کے ہمراہ عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے جبکہ اس وقت کے ٹو سر کرنے کیلئے ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }