نریندر مودی پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی گئے تھے؟

84

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہ صرف دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہے  بلکہ ہر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کی دلچسپی اس میچ میں ہوتی ہے۔

کرکٹ شائقین کے علاوہ اداکار، سیاست دان، کاروباری حضرات، صحافی، وکلاء، پولیس ، فوج غرض دونوں جانب کے ہر شعبے کے لوگوں کی  پاک بھارت میچ میں خصوصی دلچسپی نظر آتی ہے۔

ایسے ہی کئی مناظر ہم نے پہلے دیکھے بھی ہیں جب پاک بھارت میچز کے دوران ، حکمران، اعلیٰ فوجی افسران اور اداکار میچ دیکھنے میدان میں جاتے ہیں۔

2011 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں اس وقت کے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم  نے میدان میں ایک ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا تھا۔

تاہم گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران   کوئی بڑی شخصیت تو میچ دیکھنے نہیں گئی لیکن نقلی نریندر مودی میدان میں ضرور نظر آئے۔

Advertisement

ایک بھارتی کرکٹ فین نے نریندر مودی کا ماسک لگایا  ہوا تھا اور بھارتی جھنڈا لہرا رہا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }