کابل میں جلوس کے دوران دھماکہ، آٹھ افراد جاں بحق

59

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں محرم کے جلوس کے دوران ہونے والے دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے عسکریت پسند گروپ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے مہلک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عسکریت پسند گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ مغربی کابل میں کیے گئے حملے میں 20 افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  افغان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد  جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے بتایا کہ ’دھماکہ ایک پرہجوم جگہ پر ہوا‘۔

Advertisement

طالبان  انتظامیہ نے اس واقعے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }