احتیاطی تدابیرضروراختیارکریں کورناسے ڈرنانہیں اس سے لڑناہے

118
کیونکہ آپ یواے ای میں رہ رہے ہیں یواے ای میں تارکین وطن کوعلاج کی بین الاقوامی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں
شیخ محمدبن زاید آل نھیان فیلڈہسپتال میں کوروناٹیسٹ اور علاج بالکل فری ہے-200 بیڈ کے اس الرزین فیلڈہسپتال میں کورونا علاج کی بین الاقوامی معیارکی تمام سہولتیں موجودہیں یہاں داخل ہونے والے مریضوں کی 24گھنٹے دیکھ بھال کی جاتی ہے
بیشک کوروناوائرس خطرناک ہے یہ چھپ کروارکرتاہے اور بغیرنظرآئے ایک فردسے دوسرے فردیامتاثرہ شخص سے دوسروں تک تیزی سے منتقل ہوسکتاہے اس لیئے اپنے اردگردکے ماحول کوصاف رکھیں،منہ پرماسک لگائیں،ہاتھوں پرربڑکے دستانے پہنیں ،بارباراپنے یاتھوں کودھوئیں جب بھی کام سے اپنی رہائش پرواپس آئیں تو اپنے آپ کوکسی ڈس انفیکٹ ضرورکریں یادرکھیں کوروناکا علاج تکلیف دہ نہیں ہے لہذاکوروناٹیسٹ کے لیئے آنے سے گھبرانانہیں بلکہ اگرکسی بھی شخص کوتھوڑابھی شک ہو اس کو بخار، سوکھی کھانسی ،نزلہ زکام ،بلغم ،جسم میں دردمحسوس ہووہ فیلڈہسپتال رابطہ کرے یہاں ٹیسٹ کاطریقہ کاربہت آسان ہے آپکودھوپ میں کھڑاہوکرانتظارنہیں کرناپڑےگاپندرہ منٹ کے اندراندرآپ کاٹیسٹ ہوجائےگااگرمریض کی حالت زیادہ خراب ہوگی تو اس کوعلاج کے لیئے داخل کیاجائےگا ہمارے پاس مریض انتہائی مایوسی کی حالت میں آتے ہیں مگرجب ٹیسٹ کے بعد علاج شروع کیاجاتاہے تو صرف 5دن کے اندرمریض اپنے جسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کرناشروع کردیتاہے اور تقریباًہفتے کے اندروہ واپس اپنے کام پرجاناشروع کردیتاہے ہم نے کوروناکوبھگاناہے اب اس وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، ہم نے اس کوختم کرنے کاتہیہ کرلیاہے اور ہمیں سمجھ آگئی ہے اس سے کیسے نمٹناہے کیونکہ حکومت ابوظہبی کوروناوائرس کوسماج سے دورکرنے لیئے بہت سنجیدہ ہے اور بین الاقوامی معیارکاعلاج فراہم کررہی ہے ہمارے ہاں 100%مریض صحتیاب ہوکرواپس جارہے ہیں یہاں فائیواسٹارعلاج کی سہولت میسرہے ولی عہدابوظہبی ونائب سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زایدآل نھیان کی سرپرستی میں ابوظہبی میں قائم ہونے وال شیخ محمدبن زاید آل نھیان فیلڈہسپتالوں میں کورونا وائرس کووڈ19 سے نمٹنے کے لیئے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے علاج معالجے کی تمام ترسہولتیں موجود ہیں جہاں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ انکوانکاپسندیدہ کھانا بھی فراہم کیاجاتاہے یہاں پرکوروناٹیسٹ اور اس کاعلاج بالکل مفت ہے مریض کواپنی جیب سے کچھ نہیں دیناپڑتا اوراس علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ولی عہدابوظہبی عزت مآب شیخ محمدبن زایدآل نھیان کی جانب سے اداکیئے جاتے ہیں ان خیالات کااظہارابوظہبی کے مضافاتی علاقے الرزین میں قائم ہونے والے شیخ محمدبن زایدآل نھیان فیلڈ ہسپتال کے چیف میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرراجن نے نمائندہ اردواخبار سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈاکٹرراجن کے ہمراہ ڈاکٹراعلا اور ڈاکٹرمحمدبھی موجودتھے ڈاکٹرراجن نے کہا کہ دنیامیں کہیں بھی 100فیصد صدرریکوری نہیں مگرالرزین فیلڈہسپتال میں اب تک آنے والے مریضوں کی سوفیصدبحالی ہورہی ہے ہم نے کورونا وائرس مرض بارے پر بھرپورتحقیق کی اوریہ جانا کہ یہ مریض پرکس طرح حملہ کرتاہے اور اس کوکیسے مریض کے جسم سے نکالناہے لہذاہم اس کامکمل علاج کررہے ہیں 15دن پہلے قائم ہونے والے200 شیخ محمدبن زاید آل نھیان فیلڈہسپتال الرزین میں سے تمام مریض صحت مندہوکردوبارہ اپنے کام کاج اور گھروں کوواپس جارہے ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }