محمد رضوان افغانستان کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

55

محمد رضوان افغانستان کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق محمد رضوان افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ وہ آج مکمل طور پر آرام کریں گے۔

محمد رضوان سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ٹانگ میں کچھاؤ کی وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلا تھے جب کہ وہ درد کے باوجود بھی بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تھے۔

محمد رضوان نے اس میچ میں 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جب کہ وہ ایشیاکپ 2022 میں دو نصف سنچریوں کی بدولت سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

تازہ ترین صورت حال کے مطابق ترجمان پی سی بی سے جب محمد رضوان کی دستیابی کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا یہی کہنا تھا کہ رضوان افغانستان کے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی محمد رضوان کے متعلق پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بھی یہی کہا تھا کہ ان کا ابھی سٹی اسکین ہونا ہے لیکن وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ بدھ کے روز افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }