پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام سڑکوں پر نکل آئی

60

انڈونیشیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا کی عوام سڑکوں پر عوام نکل آئی ،  مظاہرین نے ٹائر جلائے اور توڑ پھوڑ کی۔

انڈونیشین  حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے پر جکارتا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلی نکالی اور خاردار تاریں توڑ کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے ٹائر جلائے اور توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی ۔

 پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے  کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا  گیا جبکہ  متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ مظاہرین  حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }