رواں ماہ بینک ملازمین کی موجیں لگ گئیں، حکومت کا بڑا اعلان

69

بھارت میں بینک ملازمین کے لیے اکتوبر کا مہینہ یاد گار رہے گا، اس ماہ انہیں صرف 10 دن کام کرنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اکتوبر کے مہینے کی بینک تعطیلات کی فہرست جاری کی ہے۔

آر بی آئی کے چھٹی والے کیلنڈر کے مطابق مہینے میں کل 21 دن بینک بند رہیں گے۔ ان میں تمام اتوار اور مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ شامل ہیں۔

ماہ اکتوبر میں طویل چھٹیوں کے باعث بینک ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی فہرست آر بی آئی ہر مہینے تیار کرتی ہے، اور آر بی آئی اس بات کو ممکن بناتا ہے کہ صارفین کی دی جانے والی سہولتیں متاثر نہ ہوں

Advertisement

بھارتی بینک کئی علاقائی تہواروں پر بھی کام نہیں کریں گے جن میں درگا پوجا، کرو چوتھ، اور دیپاولی شامل ہیں۔

آر بی آئی کے چھٹی والے کیلنڈر کے مطابق، علاقائی تعطیلات کی وجہ سے اکتوبر میں بینک 15 دن تک کام نہیں کریں گے، اور ہفتہ وار تعطیلات اس کے علاوہ ہیں۔

آر بی آئی نے صارفین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اپنے بینک سے متعلق کام کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔

واضح رہے کہ شاخیں بند ہونے کے باوجود ان چھٹیوں کے دوران آن لائن بینکنگ اور یو پی آئی جیسی سہولیات متاثر نہیں ہوں گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }