سابق انگلش کپتان نے پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا

63

سابق انگلش کپتان نے پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ نے پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شاندار کھلاڑی موجود ہیں۔

سابق انگلش کپتان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہونے جارہا ہے۔

غیر ملکی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے جوئے روٹ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ٹیم میں شاندار بولرز اور بیٹرز کے ساتھ کچھ شاندار میچ ونر بھی موجود ہیں‘۔

جوئے روٹ کا بابر اعظم اور محمد رضوان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی اس فارمیٹ میں ایک طویل مدت سے مستقل مزاجی سے کھیلتے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے جس کے پاس شاندار کھلاڑی موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کو فائنل کے لیے اپنی ٹیم کو بالکل ٹھیک بنانا ہوگا۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح وقت پر عروج حاصل کیا ہے جو کہ انگلینڈ کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی بھارت کے خلاف تباہ کن کارکردگی رہی ہے جب کہ ایک ٹیم کے طور پر سیمی فائنل جیسے پریشر والے میچ میں اس سے اچھی کارکردگی اور کیا ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }