ابوظہبی(چوہدری ارشدسے)::یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیت ،سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی وسینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدانورجوضلع گجرات سے تعلق رکھتے تھے ایک مختصرعلالت کے باعث گزشتہ روزلاہور میں انتقال کرگئے (اناللہ وانا الیہ راجعون)چوہدری انورمرحوم میں بدرجہ اتم بیشمارخوبیاں تھیں وہ دوستوں کے دوست اور یاروں کے یارتھے۔ہر ایک کے ساتھ محبت اور چاہت سے پیش آنا انکی گھٹی میں شامل تھادیرینہ دوستوں کی جدائی زیادہ دن برداشت نہ کرتے اور کسی نہ کسی بہانے سب کواکٹھاکرتے محفل سجتی، دیر تک تمام دوست خوش گپیوں میں مصروف رہتے اور یوں دوستوں کی یہ محفل کشتہ زعفراں بن جاتی اور سب دوست خوب انجوائے کرتے ۔تقریباً 2ماہ قبل معمول کے مطابق پاکستان گئے اور چندروزپیشتر شدیدبخارمیں مبتلاہوئے ہسپتال منتقل ہوئے ہفتہ بھرانتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رہے مگرطبعیت سنبھلنے نہ پائی اوربالآخرقضائے الہی سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے انکی وفات کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر دوست کی آنکھ اشک بار ہوگئی مگرقدرت کے فیصلوں کے آگے کسی کازور نہیں کیونکہ (ہر ایک نے موت کاذائقہ چکھناہے) چوہدری محمدانورمرحوم کی وفات کاسب سے زیادہ نقصان یقیناًانکے پسماندگان کوہوا مگرہم دوست بھی انکی جدائی کوایک طویل عرصہ تک بھلا نہ پائیں گے جب بھی دوستوں کی محفل جمے گی چوہدری انورکی کمی ضرور محسوس ہوگی۔
چوہدری محموانورمرحوم کی نمازجنازہ آج بروزسوموارڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہورقبرستان میں اداکی گئی جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت اورکلمہ شہادت اوردرودپاک کے ورد کے ساتھ انکے جسد خاکی کوسپردخاک کردیاگیا۔