چوہدری محمدانورکاانتقال اورپاکستانی کمیونٹی کااظہارافسوس

مرحوم ایک محب وطن اورمخلص انسان تھے(سفیرفیصل نیازترمذی)

154
بچھڑاکچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہرکوویراں کرگیا
ابوظہبی(چوہدری ارشدسے)::یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیت ،سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی وسینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدانورجوضلع گجرات سے تعلق رکھتے تھے ایک مختصرعلالت کے باعث گزشتہ روزلاہور میں انتقال کرگئے (اناللہ وانا الیہ راجعون)چوہدری انورمرحوم میں بدرجہ اتم بیشمارخوبیاں تھیں وہ دوستوں کے دوست اور یاروں کے یارتھے۔ہر ایک کے ساتھ محبت اور چاہت سے پیش آنا انکی گھٹی میں شامل تھادیرینہ دوستوں کی جدائی زیادہ دن برداشت نہ کرتے اور کسی نہ کسی بہانے سب کواکٹھاکرتے  محفل سجتی، دیر تک تمام دوست خوش گپیوں میں مصروف رہتے اور یوں دوستوں کی یہ محفل کشتہ زعفراں بن جاتی اور سب دوست خوب انجوائے کرتے ۔تقریباً 2ماہ قبل معمول کے مطابق پاکستان گئے اور چندروزپیشتر شدیدبخارمیں مبتلاہوئے ہسپتال منتقل ہوئے ہفتہ بھرانتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رہے مگرطبعیت سنبھلنے نہ پائی اوربالآخرقضائے الہی سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے انکی وفات کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر دوست کی آنکھ اشک بار ہوگئی مگرقدرت کے فیصلوں کے آگے کسی کازور نہیں کیونکہ (ہر ایک نے موت کاذائقہ چکھناہے) چوہدری محمدانورمرحوم کی وفات کاسب سے زیادہ نقصان یقیناًانکے پسماندگان کوہوا مگرہم دوست بھی انکی جدائی کوایک طویل عرصہ تک بھلا نہ پائیں گے جب بھی دوستوں کی محفل جمے گی چوہدری انورکی کمی ضرور محسوس ہوگی۔
چوہدری محموانورمرحوم کی نمازجنازہ آج بروزسوموارڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہورقبرستان میں اداکی گئی جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت اورکلمہ شہادت اوردرودپاک کے ورد کے ساتھ انکے جسد خاکی کوسپردخاک کردیاگیا۔
!آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے! ۔سبزہ نورستہ اس گھرکی نگہبانی کرے
چوہدری محمدانور مرحوم کی وفات پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی ،نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل اور انکے دیرینہ اورقریبی دوستوں حاجی خان زمان سرور،یواے ای کے مقامی حاجی محمداکبر،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین،رحمت اللہ چوہدری،انجینئیر محمدیونس کیانی ،چوہدری محمداکبرریحانیہ،خورشید اکبرچیمہ،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،طارق جاوید قریشی،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری شہبازرشید ریحانیہ،چوہدری مظہراقبال، چوہدری تنویرمقرب ،چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ ،میاں ناصرجنجوعہ ،سہیل خاور،چوہدری مسعود راہی وڑائچ ،چوہدری شبیر آف کوٹلہ،حاجی محمدیسین،خواجہ عبدالوحیدپال، راجا خالد محمود،چوہدری ظفرآف کملہ ،فرمان حیدر،طارق محمود،ملک ریاض حسین،طارق محمودراجا،ڈاکٹرقیصرانیس سید،میاں امجدجاوید،ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری دلاورحسین وڑائچ،چوہدری یاسر محمود،چوہدری اسجد محمودگھمٹی،عامرجٹ،چوہدری احد اشرف گجر،چوہدری افتخاراحمد بیگہ ،چوہدری قمر انور،چوہدری ناظم ریحانیہ،چوہدری سہیل نوازریحانیہ،مرزاشہبازاحمد ،حاجی درازخان ،شوکت نعیم جدون،چوہدری اظہرحسین سیال ،چوہدری قیصرولائت گوندل،فاروق وڑائچ،ملک محبوب ربانی ،قاضی نثاراحمد،راجہ محمدطارق، ،زاہد حسین نقشبندی،چوہدری شیربہادر،خضرباجوہ،منظور ق حسرت،مختارگھمن،سکندرسندھو،چوہدری جاویدتارڑ،محمد ندیم آفریدی ،سمیت دیگرساتھیوں نے چوہدری محمدانورکی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے آخرت کے درجات کی بلندی، مغفرت کے لیئے دعاکی اورانکے لواحقین کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }