محمد ذیشان حیدر نے ویسٹرن یونیورسٹی ٹورنٹو سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری مکمل کرلی۔

135

سید محمد ذیشان حیدر نے ویسٹرن یونیورسٹی ٹورنٹو(کینیڈا) سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری مکمل کرلی۔

میری کامیابی میں میرے والدین کاہاتھ ہے،مزید تعلیم حاصل کرنا زندگی کاخواب ہے

ملک کی خدمت کرناچاہتاہوں(ذیشان حیدر)

میرے تمام بچوں نے محنت کی اوراللہ نے انکواسکا صلہ دیا(والدفرمان حیدر)

ٹورنٹو(اردوویکلی)::ابوظہبی کی معروف سماجی شخصیت فرمان حیدرکے صاحبزادے سیدمحمدذیشان حیدر جوگزشتہ کئی برس سے اعلی تعلیم کے لیئے کینیڈاکی ویسٹرن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے الیکٹریکل انجینرنگ میں ماسٹرکی تعلیم مکمل کی۔
گزشتہ روز ویسٹرن یونیورسٹی ٹورنٹوکینیڈامیں سالانہ کانووکیشن منعقدہوا جس میں تعلیم مکمل کرنے والے سینکڑوں طلباوطالبات کوڈگریوں سے نوازاگیا۔جس میں فرمان حیدرکے صاحبزادے سیدمحمدذیشان حیدرجنہوں نے الیکٹریکل انجینرنگ میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔فرمان حیدرگزشتہ دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹے کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے لیئے ابوظہبی سے کینیڈاروانہ ہوئے جہاں انہوں نے گزشتہ روزبیٹے کی ڈگری حاصل کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔فرمان حیدرنے نمائیندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج میرا ایک دیرینہ خواب مکمل ہوگیا۔میرااورمیری اہلیہ ہم دونوں بڑے خوش قسمت ہیں اللہ نے ہمارے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کیا۔یہی ہماراخواب تھا کہ ہم اپنے بچوں کچھ اوردے سکیں یانہ دے سکیں انکواچھی تعلیم ضرور دے دیں تاکہ وہ معاشرے کاکارآمدحصہ بن سکیں اور تعلیم کے حصول کے بعد اپنے ملک اورانسانیت کی خدمت کرسکیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }