اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں
ماضی کی معروف فلمی اداکارہ صبیحہ خانم 13جون 2020کوامریکہ کی ریاست ورجینیامیں انتقال کر گئیں،اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں، 1950 سے 1990 تک پاکستانی فلم انڈسٹری پرخوب راج کیا۔ کریکٹر ایکٹرس کی حیثیت سے اپنے فن کے جلوے بکھیرے۔ صبیحہ خانم پاکستانی سلور سکرین کی پہلی خاتون تھیں جنہیں پرائڈ آف پرفارمنس ملا، نگار سمیت دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
انہوں نے شکوہ، دیور بھابی، ایک گناہ اور سنگدل جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ صبیحہ خانم اورسنوش کمار کی جوڑی نے خوب شہرت حاصل کی۔ فلموں میں لازوال اداکاری کی بناپر انہیں نگار اور پرائڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازاگیا طویل عرصہ سے صبیحہ خانم بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریاں لاحق تھی 85
سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔صبیحہ خانم جیسی باصلاحیت اداکارہ کی پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا