یواے ای سینٹرل بنک کا ایم 1 میں 7ء0 فیصد اضافہ کا اعلان
ابوظہبی :
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک کے اعلان کے مطابق منی سپلائی ایگریگیٹ ایم ون میں ماہانہ بنیاد پر 7ء0 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، اوخر اپریل 2020 میں اس کا حجم 3ء560 ارب دریم تھا جوکہ مئی کے آخر میں 3ء564 ارب درہم ہوگیا – بنک کی طرف سے جاری سمری رپورٹ کے مطابق منی سپلائی ایگریگیٹ ایم ٹو میں ماہانہ بنیاد پر 9ء0 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ، اپریل 2020 کے اختتام پر یہ 9ء1464 ارب درہم تھا جبکہ مئی کے آخر میں یہ 9ء1451 ارب درہم رہا ۔ منی سپلائی ایگریگیٹ ایم تھری بھی 2ء0 فیصد کم ہوا ، اواخر اپریل میں اسکا حجم 2ء1751 ارب درہم تھا اور اواخر مئی میں یہ 8ء1747 ارب درہم رہا – ایم ون میں اضافہ کی وجہ بنکوں سے باہر کرنسی کی سرکولیشن میں 2ء2 ارب درہم کا اور مالیاتی کھاتوں میں 8ء1 ارب درہم کا اضافہ تھا ۔ ایم ٹو میں کمی کی وجہ کواسی مانیٹری ڈپیازٹس میں 9ء16 ارب درہم کی کمی جبکہ ایم تھری میں کمی کہ وجہ ایم ٹو میں کمی اور حکومتی کھاتوں میں 2ء9 ارب درہم کی اوور رائڈنگ رہی – مجموعی بنک کھاتوں میں 3ء0 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں جوکہ اواخر اپریل 2020 کے 7ء3155 ارب درہم کے مقابلے میں اواخر مئی میں 7ء3165 ارب درہم کے ہوگئے – مجموعی قرض بھی اپریل کے 1ء1776 ارب درہم حجم سے 1ء0 فیصد بڑھ کر اواخر مئی میں 3ء1778 ارب درہم کا ہوگیا – مئی 2020 کے دوران کل بنک ڈیپازٹس میں 7ء6 ارب درہم کی کمی ہوئی جوکہ نان ریزیڈنٹس کے ڈیپازٹس میں 5ء7 ارب درہم کی کمی کی وجہ سے ہوئی جبکہ ریزیڈنٹس کے ڈٰپازٹس 8ء0 ارب درہم بڑھے
(بشکریہ(وام)