گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کی ضرورت ہے ۔نسیم صادق

324

گوجرانوالہ میں یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کاقیام ہماراحق ہےاورہم یہ حق لے کررہیں گے چاہے اس کے لیئے ہمیں اپنی جان کانذرانہ بھی پیش کرناپڑے ہم شہادت کایہ جام پینے کے لیئے ہروقت تیارہیں کیونکہ گوجرانوالہ ایک صنعتی شہرہے یہاں مقامی آبادی کے ساتھ  روزگارکے حصول کے لیئے ۤ دوسرےاضلاع سےآنے والے لوگ بھی اکثریت میں موجودہیں جن کے بچے کالج لیول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعداعلی تعلیم کے حصول کے لیئے بڑے شہروں میں جانے پرمجبورہوجاتے ہیں بچوں کے والدین مہنگائی کے اس دورمیں دوسرے شہروں میں بچوں کومالی وسائل کی وجہ سے بھیج نہیں پاتے اور یوں بہت سے قابل اور ذہین بچے اپنے ضلع میں اعلی تعلیمی درسگاہیں (یونیورسٹی )نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے زیورسے ہی محروم رہ جاتے ہیں اور دربدرکی ٹھوکریں اورغربت کی وجہ سے جرایم کے گڑھے میں جاگرتے ہیں جس کے وہ نہیں بلکہ ہم یعنی ارباب اقتدارذمہ دارہیں جوانکو انکے گھرمیں تعلیم کے ذرایع مہیاکرنے سے قاصرہیں تعلیم ہرپاکستانی شہری کابنیادی حق ہے اور ہم اپنے بچوں کویہ حق دلاکررہیں گے ان خیالات کااظہارچیئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق نے ایڈیٹراردوویکلی چوہدری ارشدسے ٹییفونک گفتگوکرتے ہوئے کیایادرہے نسیم صادق اس سے پیشترضلع میں صفائی ستھرائی اور گندگی ہٹاومہم بڑی کامیابی سے چلاچکے ہیں اور اکثروبیشتر ہر سماجی مسی-ئلے کے حل کے لییے ایک نڈرلیڈرکے طورپرہمیشہ فرنٹ لاین پررہتے ہیں اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹتے جب تک مسئلہ حل نہ ہوجائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }