بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کاکینیا، پاکستان اور اردن میں مہاجرین کیلئے1.6ملین ڈالردینے کا اعلان

171

شارجہ،  (وام) ۔۔ دنیا بھر میں زبردستی بے دخل کئے جانے والے افراد کے لئے شارجہ قائم عالمی فلاحی تنظیم دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن نےکینیا، پاکستان اور اردن میں پانچ فلاحی منصوبے شروع کرنے کے لئے 1.6 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور معاشرتی استحکام کو بڑھانے کے لیئے یہ منصوبے تنظیم کے اسٹریٹجک شراکت دار اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لئے ہائی کمشنر، یو این ایچ سی آر کے تعاون سے مکمل کئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے مشترکہ ورچول پریس کانفرنس میں یو این ایچ سی آر میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے سینئر مشیر اور نمائندہ خالد خلیفہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں مہاجرین اور بے گھر افراد کی تکالیف کے خاتمے کے لئے دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی مسلسل کوششوں پر شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مالی مدد 25,000 سے زیادہ متاثرین مستفید ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ہم جنگ اور تنازعات سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی مدد کے لئے شارجہ کے حکمران کی اہلیہ اور فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عرب خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔

اس موقع پر فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر مریم الہمادی نے کہا کہ دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن کی عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے وژن اور انکی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کی ہدایات کی عکاسی کرتی ہیں۔ دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن پاکستان میں مہاجر خواتین کے لئے ایک تربیتی مرکز کے قیام اور پہلے سے موجود چار تربیتی مراکز کی بحالی میں مالی اعانت فراہم کرے گا۔ یہ مراکز تقریبا تین ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرخواتین کی خدمت کر رہے ہیں۔ تنظیم نے COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اردن کی وزارت صحت کی مدد کی ہے جس میں دل کی بیماریوں اور خون کی خرابی کی شکایت جیسی سنگین بیماریوں کے حامل 190 مہاجرین کے ریفرل اخراجات برداشت کرنا بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت تولیدی صحت کی اہم سہولیات کی فراہمی میں معاونت بھی شامل ہے ۔ کینیا میں صرف 24.5 فیصد لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں اور سیکنڈری اسکول تک انکی رسائی بہتر بنانے کے لئے فاؤنڈیشن "بگ ہارٹ سیکنڈری اسکول فار گرلز” کی تعمیر میں معاونت کریگی۔ اس بورڈنگ اسکول میں شمال مغربی خطے میں رہائش پذیر تقریبا 360 لڑکیاں تعلیم حاصل کرسکیں گی اور توقع ہے کہ یہ سکول جون 2021 میں کھل جائے گا۔ دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن نے ایک ایسے ہیلتھ کلینک کے آپریٹنگ اخراجات پورا کرنے کے لئے 266,000 ڈالرمختص کئے ہیں جو تقریبا 22,000 مہاجرین کی طبی ضروریات پورا کرتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }