بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر گڑ بڑا گئے

105

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ  سے قبل تقریب میں بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر گڑ بڑا گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کل سے بھارت میں شروع ہوگا، میچز کے آغاز سے قبل شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟ 

صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کیا سوال ہے یار میں کیا جواب دوں اس کا، روہت شرما کے انداز پر لوگ بھی ہنس پڑے۔

بھارتی شہر آحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا، بابر اعظم اور روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے، جبکہ پریس کانفرنس میں بیشتر سوال بابر اعظم اور روہت شرما سے کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }