
بالی ووڈ اداکارہ شاہد کپور، ورون دھون، ٹائیگر شیروف، جیکولین فرنینڈس، رکل پریت سنگھ اور کیارا ایڈوانی قطر پہنچ گئے۔
گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب میں ان سب اداکاروں نے پرفارمنس دی، یہ تقریب قطر کے نیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی تھی۔
اداکاروں کے ڈانس ریہرسلز کی ویڈیو آن لائن وائرل ہو رہی ہیں، ورون دھون نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ورون دھون نے کیپشن میں کہا کہ ہم دوحہ پر چھانے والے ہیں، صرف 5 دنوں میں ہم نے پورے ایرینا کے ٹکٹس فروخت کروا دیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹائیگر شیروف کو مسکرانے پر مجبور کردیا اور شاہد کپور کے برابر میں ڈانس کرنے سے گھبرا رہا ہوں۔