میڈیانے معاشی نمو،سرمایہ کاری کے فروغ میں نمایاں کردارادا کیا:جلال الریائیسی

45

جدہ،  (بشکریہ وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی، وام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جلال الرئیسی نے کہا ہے کہ اقتصادی فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر انداز میں شراکت کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری نے معاشی نمو اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار او آئی سی نیوز ایجنسیوں کی یونین، یو این اے کے زیر اہتمام "کورونا وائرس بحران کے بعد او آئی سی اور اس کے ادارے” کے عنوان سے ہونے والے ورچوئل میڈیا فورم کے پہلے ایڈیشن میں خطاب کے دوران کیا ۔ اسلامی تعاون تنظیم، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد اس ورچوئل میڈیا فورم کے مہمان خصوصی تھے۔ فورم میں او آئی سی رکن ممالک کے مستقل نمائندوں اور اسلامی ممالک میں میڈیا تنظیموں اور نیوز ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ فورم میں رکن ملکوں میں او آئی سی کے کردار، کاموں، پائیدار ترقیاتی پروگراموں اور منصوبوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تنظیم اور اس کے اداروں کی اصلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم میں تنظیم اور اسکے اداروں میں جامع اصلاحات، کوویڈ ۔19 بحران کے اثرات اور اسلامو فوبیا اور انتہا پسندانہ نظریات سے نمٹنے میں او آئی سی کے وژن پر بھی غور کیا گیا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امارات نیوز ایجنسی، وام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جلال الرئیسی نے مستبقل کی ترقی کیلئے مصنوعی ذہانت اور جدید نوعیت کی جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایک جدید ڈھانچے کی تیاری میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والے بڑے چیلنجوں اور اس وباء کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے میں یو این اے سے منسلک نیوز ایجنسیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اپنے ریمارکس کے دوران متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن پر بھی روشنی ڈالی جو کسی بھی مغربی ایشیائی، عرب یا مسلمان اکثریتی ملک کا سرخ سیارے پر جانے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے متحدہ عرب امارات کے ہوپ تحقیقاتی مشن کو ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس پر نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پوری اسلامی دنیا کو فخر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی قیادت میں او آئی سی سربراہ اجلاس کے چیئرمین کی حیثیت سے سعودی حکومت کی جانب سے کرونا بحران کے باعث پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات کے باوجود تنظیم کے لئے ہر ممکن تعاون پر شکریہ ادا کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }