انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

102
فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ڈیوڈ وِلی آج انگلینڈ کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، ہم نےٹیم میٹنگ میں یہی فیصلہ کیا ہے کہ آج کا میچ انجوائے کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ سب انجوائے کرتے ہیں، آج کے میچ میں تمام کھلاڑی اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم

انگلینڈ ٹیم

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }