دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانی ہو گی جو 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیئے۔
پی سی آر اور ڈی پی آئی ٹیسٹ سے متعلق شرائط کا اطلاق ویکسین لگوا چکے اور ویکسین نہ لگوانے والے تمام افراد پر ہو گا۔
چوتھے اور آٹھویں روز بھی ٹیسٹ کروانا ہو۔
پبلک پارکس،ریسٹورنٹس،بسوں ،کیفے اور جیم وغیرہ میں وزیٹرزکی تعداد کومحدود کردیاگیا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 19 جولائی2021 بروز سوموار سے ابوظبی میں داخل ہونے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرائط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا مقصد کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کوکنٹرول کرنا ہے۔کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی آنے والوں کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھاناہو گی۔یہ رپورٹ 48 گھنٹوں سے زیادہ پرانی نہ ہو۔ ورنہ دوبارہ ٹیسٹ کروا کررپورٹ حاصل کرنا پڑے گی۔ ابوظبی میں چار دن سے زائد قیام پر چوتھے روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جبکہ آٹھ روز یا اس سے زائد قیام کرنے کی صورت میں آٹھویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ جولوگ ڈی پی آئی یالیزرٹیسٹ رپورٹس پرابوظہبی داخل ہوناچاہتے ہوں انکی رپوڑت 24گھںٹے سے زائد نہ ہو۔ڈی پی آئی ٹیسٹ دکھا کر ابوظبی آنے والوں کو اپنے قیام کے تیسرے روز اور پھر ساتویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔تاہم واضح رہے ایک بار ڈی پی آئی ٹیسٹ پر ابوظبی میں داخل ہونے والے کواگلی بار اس ٹیسٹ پر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دوسری بار داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانی پڑے گی۔ حکام نے واضح کیا ہےیہ طریقہ کار اور ضابطہ تمام شہریوں اور مقیم افراد پر لاگو ہوگا چاہے انہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا نہیں، جو لوگ ابوظبی میں قیام کے دوران شرائط کے مطابق پی سی آ ر ٹیسٹ نہیں کروائیں گے، انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
اسی طرح ابو ظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے امارت میں متعدد سرگرمیوں کی آپریٹنگ صلاحیت کو 18 جولائی 2021 سے اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ اپ ڈیٹ کے مطابق عوامی ساحلوں، پبلک پارکس، نجی ساحل اور سوئمنگ پول، ریستوران اور کیفے، جیم اور سپا، ہوٹلوں، بسوں اور عوامی کشتیوں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ شاپنگ مالز 40 فیصد اور سینما گھروں میں 30 فیصد صلاحیت سے کام کیا جائے گا ۔ پانچ مسافروں کی گنجائش والی ٹیکسی میں زیادہ سے زیادہ تین مسافر اور سات مسافروں کی گنجائش والی ٹیکسی میں چار مسافرسفر کرسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ ابو ظبی کی وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ امارت نے کوویڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو تقویت دی ہے۔ کمیٹی نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت سے متعلق فوائد کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے جسمانی فاصلے کو برقرار رکھیں اور عوامی مقامات پر ماسک پہنیں۔