ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت نے صحافی محمد زبیر کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جعلی خبروں کو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ زبیر کی مسلسل نظربندی ایک تشویشناک یاد دہانی ہے کہ “آپ کو بھارت میں سچ بولنے کی اجازت نہیں ہے۔
Mohammed Zubair’s continuing detention is an alarming reminder that you are not allowed to speak the truth in India. Debunking fake news is not a crime. @zoo_bear must be immediately and unconditionally released. #FreeZubair #ProtectDissent pic.twitter.com/l8lW29oKmf
— Amnesty India (@AIIndia) July 18, 2022
Advertisement
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جعلی خبروں کو بے نقاب کرناجرم نہیں ہے، ساتھ ہی ایمنسٹی نے اپنے ٹوئٹ میں زبیر کو فوری اور غیر مشروط طور پررہا کرو جیسے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق محمد زبیر کی گرفتاری اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی اور حکام کی طرف سے طاقت کا غلط استعمال ہے جس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ بھارت میں اختلاف رائے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ زبیر کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور، لکھیم پور کھیری، غازی آباد، مظفر نگر اور ہاتھرس اضلاع میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، نیوز اینکرز پر طنزیہ تبصرہ کرنے، ہندو دیوتائوں کی توہین کرنے اور اشتعال انگیزی کے جھوٹے الزامات کے تحت مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔