حاجی خان زمان سرورکی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیںافطارڈنرکی تقریب کااہتمام
سفیرپاکستان جناب شفقت علی خان کی خصوصی شرکت
یواے ای میں مقیم پاکستانی میزبان ملک کے قوانین کااحترام کریں
سوشل میڈیا کے استعمال میں ذمہ داری کامظاہرہ کریں
معلومات اورخبروں کے لیئے صرف متعلقہ سرکاری اداروں پرانحصارکریں (سفیرپاکستان)
ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت،چئیرمین الابراہیمی گروپ وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبرحاجی خان زمان سرورکی جانب سے گزشتہ روزالابراہیمی ریسٹورنت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں افطارڈنرتقریب کااہتمام کیاگیا،جس میں یواے ای اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات،سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے اعلی افسران نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان جناب شفقت علی خان تھے۔
افطارڈنر کی تقریب میں سفیرپاکستان نے یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی کمیونٹی ممبران سے ملاقات میں مفیدمعلومات کاتبادلہ کیا،سفیرپاکستان نے موجودہ صورتحال بارے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے دیرینہ دوست میزبان ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہیں ۔ لاکھوں پاکستانیوں کی میزبانی اور دیکھ بھال پرمتحدہ عرب امارات کی قیادت اورحکومت کےمشکورہیں امارات پاکستانیوں کے دوسرے گھرکی طرح ہے ہمارے دیرینہ برادرانہ،ثقافتی اورتجارتی تعلقات ہیں جووقت کے ساتھ ساتھ مزیدمضبوط ہوئے ۔سفیرپاکستان نے کہا کہ انشااللہ جلدصورتحال معمول پرآجائیگی۔میری پاکستانی برادری سے درخواست ہے کہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں کوئی ایسی خبریاپوسٹ شئیرنہ کریں جس سے انتشاریاخوف پیداہوتا ہو،یا جووہاں کے رائج قوانین کے منافی ہو،متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کا مکمل احترام کریں۔ مستند معلومات کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اعلانات پر ہی انحصار کریں ،نوجوان اپنے اندربرداشت پیداکریں اورملک کے وقارکی خاطرکوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے پاکستان کاامیج خراب ہواپنے اخلاق کوبہتربنائیں اور اپنے آپ کواچھاپاکستانی ثابت کریں۔
افطارڈنر تقریب میں سفیرپاکستان شفقت علی خان،ڈپٹی ہیڈآف مشن منسٹر محترمہ فوزیہ فیاض احمد،فرسٹ سیکریٹری قاسم عزیز،ویزہ قونصلرچوہدری سکندرحسن اسلم دفاعی اتاشی ائرکموڈور احسن سجاد،امتیازخٹک ،سمیت یواے ای وپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات سعیدالمزروعی،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری الطاف حسین،میاں امجدجاوید،حاجی درازخان،راجہ خالدمحمود،چوہدری محمدجمیل،مختارقریشی،محمدعمر،ڈاکٹرعزیزاللہ خان،شمس الزمان خان،ملک محمدندیم،ظہیراحمد قریشی،ثناللہ خان، سمیت متعددافرادنے شرکت کی۔
افطارڈنرتقریب کے بعد یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین چوہدری الطاف حسین کی جانب سے سفیرپاکستان شفقت علی خان کو ایک معروف مقامی ریستوران میں کافی پرمدعو کیاگیااس مختصر ملاقات میں سفیرپاکستان کمیونٹی ممبران سے گھل مل گئے اوران سے کہا کہ آپ لوگ اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ کمیونٹی میں آگاہی بیدارکریں کہ وہ سوشل میڈیا کوصرف مثبت اندازمیں استعمال کریں اور مقامی قوانین کااحترام کریں کیونکہ آپ جس ملک میں روزگاریاسیاحت کے لیئے جائیں وہاں پرمروجہ قوانین کااحترام کریں ہمارے لوگ محنتی اوروفادار ہیں ہمیں اپنی صلاحیتوں کومثبت اندازمیں اجاگرکرنا چاہیئے ۔ اورپاکستان کاسافٹ امیج پیداکرناچاہیئے۔