حاجی چوہدری محمدرشیدریحانیہ(مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیئے دعائیہ تقریب کااہتمام

قریبی عزیزواقارب،معززین علاقہ اورصحافی برادری کی شرکت

1

حاجی چوہدری محمدرشیدریحانیہ(مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیئے دعائیہ تقریب کااہتمام۔

قریبی عزیزواقارب،معززین علاقہ اورصحافی برادری کی شرکت

ٹانڈہ سے تعلق رکھنے والے نادار اورمستحق افراد میں امداد تقسیم کی گئی۔

ٹانڈہ(اردوویکلی)::گزشتہ روزریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں ٹانڈہ ضلع گجرات کی معورف سماجی سیاسی وکاروباری شخصیات پروپرائیٹرزپنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کے والداورچوہدری حمزہ نوازریحانیہ،چوہدری حماد نوازریحانیہ،چوہدری جابرشہبازریحانیہ اورچوہدری سلطان شہبازریحانیہ کے دادا(حاجی چوہدری محمدرشیدریحانیہ مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا،جس میں قریبی عزیزواقارب ،معززین علاقہ اورٹانڈہ کی صحافی برادری نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔تقریب میں موجودعلماکرام نے ماہ رمضان المبارک کے فیوض وبرکات پرمدلل روشنی ڈالی،دعائیہ محفل میں ریحانیہ برادران کے والدمرحوم حاجی محمدرشیدریحانیہ کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعاکی گئی۔اوربعد ازاں ٹانڈہ اور قرب وجوارمیں رہنے والے ناداراورمستحق افراد اورفیملیزمیں مالی امداد تقسیم کی گئی۔یاد رہے چوہدری نوازرشیدریحانیہ اورچوہدری  شہبازرشیدریحانیہ کی جانب سے ہرسال ماہ رمضان المبارک میں ٹانڈہ اورگردونوح میں موجود غربا اور مستحق خاندانوں میں راشن اور نقدمالی امداد تقسیم کی جاتی ہے یہ سلسلہ سال ہا سال سے جاری وساری ہے ۔ دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیئے افطارڈنر کااہتمام بھی کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }