ابوظہبی میں میزائل ملبہ گرنے کے واقعے میں پاکستانی شہری کی موت پرگہراافسوس ہوا(سفیرپاکستان)

77

ابوظہبی کی سویحان اسٹریٹ میں میزائل ملبہ گرنے کے واقعے میں پاکستانی شہری کی المناک وفات پرگہرادکھ ہوا(سفیرپاکستان شفقت علی خان)

 ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کی سویحان اسٹریٹ میں گزشتہ روزمیزائل ملبہ گرنے کے واقعے میں پاکستانی شہری کی المناک وفات پر ہمیں گہرا رنج ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، دلی تعزیت اورمرحوم کی مغفرت کی دعاکرتے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہے تاکہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا سکے اور میت کی جلد از جلد وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہاریواے ای میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرشفقت علی خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس ۔کام پر ایک تحریری نوٹ میں کیا۔

یادرہے گزشتہ روزابوظہبی میں بیلسٹک میزائل کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنانے کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث پیش آنے والے واقعے میں ایک پاکستانی اورایک بھارتی شہری جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا تعلق متحدہ عرب امارات، اردن اور بھارت سے ہے۔ زخمیوں کو درمیانے سے شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }