انتظار کی گھڑیاں ختم! جی ٹی اے 6 کا نیا لُک اس تاریخ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گا

12

راک اسٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ کی نئی اور تفصیلی جھلک 27 اگست کو پہلی بار نیٹ فلکس، یوٹیوب اور جی ٹی اے 6 کی آفیشل ویب سائٹ پر پیش کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6: این ایکسٹنڈڈ لک‘ 27 اگست کو نشر ہو گا جس میں شائقین کو گیم کی مزید جھلکیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

راک اسٹار گیمز کا تیار کردہ جی ٹی اے 6 گیم تقریباً 13  سال کی تیاری کے بعد پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل جون میں گیم کے پری آرڈرز شروع کیے گئے تھے، جہاں اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت 79.99 ڈالر جبکہ الٹیمیٹ ایڈیشن کی قیمت 99.99 ڈالر مقرر کی گئی۔

گیم کی کہانی وائس سٹی اور ریاست لیونائیڈا میں پیش آئے گی، جہاں جیسن اور لوسیا ایک ناکام واردات کے بعد ایک بڑی سازش میں پھنس جاتے ہیں۔ مشکل حالات میں دونوں کو زندہ رہنے کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

راک اسٹار گیمز کے مطابق جی ٹی اے 6 کی ابتدائی ریلیز صرف سنگل پلیئر تجربے پر مشتمل ہو گی اور کمپنی نے فی الحال ملٹی پلیئر یا آن لائن موڈ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }