محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور پھوار کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کمزور مون سون ہواؤں کا سلسلہ صوبے کے شمال مشرقی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے، مون سون صورت حال کے سبب صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، 3 روز کے دوران شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی بوندا باندی کا امکان کا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ دیہی سندھ کے علاقوں گھوٹکی، سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، دادو اور جامشورو میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتے کی شب شہرکے مختلف علاقوں صدر، ایم اے جناح روڈ، نمائش اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں پھوار اور بونداباندی ہوئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34.1 جبکہ نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ ہوا۔