متحدہ عرب امارات ہمارا برادر ملک ہے(سفیرپاکستان)

تمام اوورسیزپاکستانیوں سے اپیل ہے یہاں کے مقامی قوانین کااحترام کریں

13

متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں (سفیرپاکستان شفقت علی خان)

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::متحدہ عرب امارات ہمارابرادر ملک ہے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،اوورسیزپاکستانیوں نے محنت اور جانفشانی کے ساتھ اس ملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیا۔جس کا یہاں کی قیادت نے بھی اس کااعتراف کیا،آپ لوگوں نے پاکستان اور یواے ای کے تعلقات کومضبوط بنانے اور قریب لانے میں پل کاکردار اداکیا۔ آپ لوگ محنت،ایمانداری اوراسی جذبے سے یہاں کی ترقی وخوشحالی کے لیئے اپنا کام جاری رکھیں اور یہاں کے مقامی قوانین کابھرپوراحترام کریں ۔
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے دروازے آپ سب کے لیئے ہمیشہ کھلے ہیں ہم لوگ آپ کوسفارت خانہ کی جانب سے  بہترسروسزفراہم کرنے کے لیئے ہمیشہ سے سرگرم عمل رہے ہیں ۔
پاکستان زندہ باد — پاک امارات دوستی پائیندہ باد۔
ان خیالات کااظہار یواے ای میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرجناب شفقت علی خان نےچند روزقبل پختون کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیت حاجی درازخان کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں دئیے گئے ایک استقبالیہ عشایئے میں کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }