پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے گرفتاری کی تصدیق کی۔
اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر انہیں تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔