پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ 

16

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں پہلا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا ہے.

اسلام آباد کے علاقہ فراش ٹاؤن کے رہائشی 32 سالہ قیس اصغر کو نئی زندگی مل گئی۔ قیس اصغر کو اسکے حقیقی بھائی 26سالہ انس اصغر نے گردہ عطیہ کیا۔

ڈاکٹر اسد بشیر، ڈاکٹر علی عابد نذر اور ڈاکٹر نصراللہ نے کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا. گردہ ٹرانسپلانٹ کا عمل بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوا، مریض اور ڈونر دونوں بے روزگار، والد پولیس کے ریٹائرڈ کانسٹیبل ہیں.

پی کے ایل آئی کے مالی معاونت شعبے نے مریض کے علاج کے اخراجات 100 فیصد فراہم کیے. مالی معاونت کی فراہمی مالی اسکریننگ ڈیپارٹمنٹ پی کے ایل آئی اینڈ آر سی نے کی.

کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ سے مستحق خاندان کو علاج کی مکمل سہولت فراہم کر دی گئی. پی کے ایل آئی میں  قبل ازیں دو کامیاب  لیور ٹرانسپلانٹ  ہوچکے ہیں.

25 اگست  کو راجن پور کے شہری کو اسکے بھانجے نے لیور کا  عطیہ  دیا. 26 اگست کو کلرسیداں کے رہائشی کو اسکی ہمشیرہ نے لیور کی ڈونیشن دی۔

لیور ٹرانسپلانٹ کرانے والے دونوں مریض صحت مند ہیں۔ دو کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ پی کے ایل آئی کے  پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار ۔ڈاکٹر احسان الحق اور ڈاکٹر بلال احمد خان نے کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }