کراچی، نارتھ کراچی میں پولیس اہلکار نے اپنا ہی گلا کاٹ لیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

15

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں رحمانیہ موڑ کے قریب تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے واقعے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جو بلال کالونی تھانے میں تعینات ہے۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکشی کی کوشش معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }